تمل ناڈو اور پڈوچیری میں 3 سے 6 دسمبر تک زوردار بارش کے آثار، الرٹ جاری

آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوب مغربی بنگال کی خلیج کے اوپر گردابی طوفان مغرب وسطیٰ خلیج بنگال سے ہوتے ہوئے آندھرا پردیش اور شمالی تمل ناڈو کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔

بارش، علامتی تصویر یو این آئی
بارش، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور جنوبی انڈمان سمندر میں تیار ہو رہے گردابی طوفان ’مچونگ‘ کا اثر جلد ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ محکمہ نے اس طوفان کے مضبوط ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گردابی طوفان ’مچونگ‘ چنئی کو چھوڑ کر نیلور اور مچھلی پٹنم میں منگل کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زوردار ہواؤں کے ساتھ دستک دے سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوب مغربی بنگال کی خلیج کے اوپر گردابی طوفان مغرب وسطیٰ خلیج بنگال سے ہوتے ہوئے آندھرا پردیش اور شمالی تمل ناڈو کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔ الرٹ جاری ہونے کے بعد پڈوچیری سرکار نے پڈوچیری، کرائیکل اور ینم مینکولیجوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھ دیگر ریاستوں کو اپنی ٹیموں کے ساتھ تیار رہنے کی تنبیہ بھی دی گئی ہے۔


جنوبی ریلوے نے تمل ناڈو میں 3 سے 6 دسمبر تک 118 ٹرینوں کو رد کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے افسر کے مطابق 3 سے 4 دسمبر تک تمل ناڈو اور پڈوچیری میں زوردار بارش ہونے کا امکان ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں 6 دسمبر تک زوردار بارش ہونے کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بالاچندرن کا کہنا ہے کہ ’’چنئی، ترووَلور، کانچی پورم اور چینگل پٹو ضلع میں زوردار بارش کے آثار ہیں۔ تقریباً 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ترووَلور اور کڈالور میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ 5 دسمبر تک ماہی گیروں کو سمندری ساحل کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے۔ پڈوچیری اور کرائیکل میں 35 سنٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔‘‘ اس درمیان آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔