پاکستان دورہ: بی جے پی پر سدھو کاجوابی حملہ
نئی دہلی:کرکٹر سے سیاستداں بنےاور پنجاب میں کانگریس حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی پی ایم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے سلسلے میں بی جے پی کے تبصرے پر جوابی حملہ کیا ہے۔
سدھو نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ وہ خان صاحب کو 35 سال سے جانتے ہیں اور ان کی دوستی کے دعوت نامے پر ان کے حلف کی تقریب میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا، ’’جو لوگ میری مذمت کرتے ہیں، وہ طویل زندگی جئیں ۔ ضروری نہیں ہے کہ میں بھی ایسا ہی بولوں ۔
انہوں نے کہا ’’ہم ہر روز ہی کھیل کے میدان پر بات چیت کرتے رہے ہیں۔ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کمنٹری بھی کی ہے۔ یہ ایک دوستی کا تقاضہ تھا اور اسے تنگ نظری سے نہیں دیکھا جانا چاہئے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے عمران خان کے حلف برداری کی تقریب میں سدھو کے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے صدر مسعود خان اور پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجواہ سے گلے ملنے پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ سدھو کانگریس کے معروف رہنما ہیں اور وہ پنجاب حکومت میں وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ سدھو نے پاکستان جانے کے لئے کیا کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے اجازت لی تھی اور اگر لی تھی تو کب لی تھی۔ اگر ایسی اجازت نہیں لی گئی تھی تو، کانگریس نے سدھو کے خلاف کیا اقدام کرےگی ؟ انہوں نے سوال کیا کہ آیا کئی ہندوستانیوں کی موت کے ذمہ دار جنرل باجوہ کو گلے لگانا مناسب ہے‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔