عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں

عام لوگوں کی جیب اور ان کے شوق کے اعتبار سے سیلم پور- جعفرآباد مین روڈ پر لگنے والا بازار اپنے آپ میں منفرد انداز کا بازار ہے۔

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے حلقہ سیلم پور میں آنے والا علاقہ جعفرآباد یوں تو موسم کے اعتبار سے دستیاب ہونے والے ضرورت کے سامان کے لئے مشہور ہوچکا ہے۔ پرانی دہلی کے جامع مسجد بازار کے بعد یوں تو قرول باغ، لاجپت نگر، ٹینگ روڈ، سینٹرل مارکیٹ، اور گاندھی نگر مارکیٹ، جیسی بہت سی مارکیٹ دہلی والوں کو ان کی ضروت کا سامان مہیا کرا رہی ہیں، مگر عام لوگوں کی جیب اور ان کے شوق کے اعتبار سے سیلم پور-جعفرآباد مین روڈ پر لگنے والا بازار اپنے آپ میں منفرد انداز کا بازار ہے۔

عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں
عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں
عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں
عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں
عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں
عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں

فی الحال یہاں عید کے موقع پر بازار لگا ہوا ہے مگر یہ بازار موسم کے حساب سے کبھی کولر مارکیٹ تو کبھی جیکٹ مارکیٹ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ حالانکہ یہ دنوں ہی چیزیں جعفرآباد روڈ نمبر 66 پر دستیاب ہوتی ہیں، مگر جعفرآباد مین روڈ پر سجنے والی چھوٹی چھوٹی دکانیں اپنی الگ ہی روشنی لٹاتی نظر آتی ہیں۔ رمضان المبارک میں جو رونق یہاں دیکھنے کو ملتی ہے وہ صرف سال میں ایک بار ہی نظر آتی ہے۔ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی عید الفطر کی تیاریوں کے سبب اس بازار میں صارفین کی بھیڑ امڈنے لگتی ہے۔

عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں
عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں
عید کی خریداری کے لئے جعفرآباد بازار میں سجنے لگی دکانیں

سیلم پور پلیا سے لیکر مرکزی چوک، محمد چوک، اور اس سے آگے موجپور کی اندرونی سڑک تک پھیلا یہ بازار بچے، بوڑھے، جوان، ہرعمر کے لوگوں کے لئے مختلف اسٹائل کے کرتا پائجامہ، جینس، شرٹ، جوتے، چپل، کولا پوری چپل، مختلف قسم کے عطر، وغیرہ مناسب قیمتوں پر فراہم ہوتے ہہیں۔ شام سے لیکر صبح سحری تک بازار میں رونق نظر آتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے ایک نیا دن یہاں نکل آیا ہے۔ یہاں کھانے پینے کی بھی زبر دست دکانیں لگائی جاتی ہیں جن میں کہیں یامین کی بریانی کی دکان پر لگنے والی بھیڑ نظر آتی ہے تو کہیں بھیم دودرھ والے کی دکان پر لاؤ لاؤ کا شور سنائی دیتا ہے، دور سے دیکھنے والے کو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔

محمدی چوک پر نواب کباب والے کی دکان پر بھی کچھ ایسی ہی بھیڑ دکھائی دیتی ہے۔ نواب کباب والے کے ٹھیک بائیں جانب میواڑ پریم کے نام سے مشہور آئس کریم فالودہ وغیرہ کھانے والوں کی بھیڑ بھی لائق دید ہے۔ یہاں دکان لگانے والے محسن خان نامی دکاندار نے بتایا کہ میں یہاں ہر سال شرٹ، ٹی شرٹ، کرتا پجائمہ کی دکان لگاتا ہوں، ہماری دکان پر صارفین شاستری پارک، مصطفی آباد، لونی اور غازی آباد تک سے آتے ہیں۔


جعفرآباد میں مدینہ اسٹور پر ہر قسم کے عطر موجود ہیں، معروف عطار فیضان غالب نے نمائندہ کو بتایا کہ یوں تو ہماری شاپ پر بارہ ماہ عطر موجود ہوتے ہیں لیکن عید کے خاص موقع پر عطر کی مختلف اقسام دستیاب ہوتی ہیں جو جسم کے ساتھ ساتھ شخصیت کو بھی معطر کر دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما میں روحِ گلاب، چمپا، چمیلی، موتیا جیسےعطر زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں، ان عطروں کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو موسم گرما میں ہونے والی ذہنی تھکاوٹ کو دور اور جسم کو تسکین پہنچاتے ہیں۔

جعفرآباد کے قریبی علاقہ موجپور سے عید کی خریداری کرنے آئے وسیم نے بتایا کہ وہ یہیں سے خریداری کرتے ہیں اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ یہاں ہر چیز مناسب داموں پر کرتا پجائمہ، جینس، جوتے کپڑے آسانی سے مل جاتے ہیں اور کوالٹی بھی اچھی ہوتی ہے۔ تاہم جعفرآباد میں سلے سلائے کپڑوں کی بھی بھر مار ہے۔ جعفرآباد بازار میں کرتے کے کپڑے کے لئے کوٹن ہاٹ کے دکاندار شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں کرتا پجائمہ کی ہر ورائٹی موجود ہے، ہماری دکان میں نہ صرف جعفرآباد بلکہ غازی آباد، بلکہ لونی، مصطفی آباد، امروہہ، بلند شہر تک سے لوگ کرتے کا کپڑا خرید کر لے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔