شیوسینا نے نونیت رانا کے داؤد اور منی لانڈرنگ کے ملزم لکڑا والا کے ساتھ قریبی تعلقات پر اٹھائے سوالات

سنجے راوت نے آزاد ایم پی نونیت رانا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ نونیت رانا نے یوسف لکڑا والا سے 80 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ یوسف لکڑا والا کا نام انڈر ورلڈ سے جڑا ہوا ہے۔

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
user

قومی آواز بیورو

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے آزاد رکن اسمبلی نونیت رانا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ نونیت رانا نے یوسف لکڑا والا سے 80 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ یوسف لکڑا والا کا نام انڈر ورلڈ سے جڑا ہوا ہے۔ یہ معاملہ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے اور انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ کیا ای ڈی اب اس کی تحقیقات کرے گی؟

بتا دیں کہ یوسف لکڑا والا کا نام ڈی گینگ سے جڑا ہوا ہے اور سنجے راوت نے الزام لگایا ہے کہ رانا نے ان سے 80 لاکھ روپے کا قرض لیا۔ سنجے راوت نے نونیت رانا کا حلف نامہ شیئر کیا ہے جس میں واضح ہے کہ نونیت رانا نے یوسف لکڑا والا سے 80 لاکھ روپے کا قرض لیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ معاملہ اب قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ سنجے راوت نے سوال کیا ہے کہ کیا ای ڈی اس معاملے کی جانچ کرے گی۔


اہم بات یہ ہے کہ یوسف لکڑا والا کو ای ڈی نے داؤد سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یوسف لکڑا والا کی ای ڈی کی حراست میں موت ہو گئی تھی۔ اب سنجے راوت نے نونیت رانا پر یوسف لکڑا والا کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔