بی جے پی اپنے مرکزی وزیر کے لو جہاد کا کیا کرےگی: شیوپال

کئی بی جے پی لیڈروں کے کنبہ کے اراکین نے بھی دوسرے مذہب میں شادی کی ہوئی ہےجس میں خود ان کے مرکزی وزیر بھی شامل ہیں۔

فائل تصویر گیٹی
فائل تصویر گیٹی
user

یو این آئی

ملک میں ’لو جہاد‘ کا مدا اس وقت کافی سرخیوں میں ہے اور اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت اس کے لئے قانون بنانے والی ہے۔ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی پارٹیاں اس کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن اتر پردیش حکومت اس کو مدا بنائے ہوئے ہے۔ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے اس کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ہے۔

مسٹر یادو نے کہا ہےکہ لوجہاد جیسا لفظ آئین میں نہیں ہے۔بی جے پی جھوٹ بولنے میں ماہر ہے اور اس قانون کے معاملہ میں بھی جھوٹ بولا جارہا ہے۔ کئی بی جے پی لیڈروں کے کنبہ کے اراکین نے بھی دوسرے مذہب میں شادی کی ہوئی ہےجس میں خود ان کے مرکزی وزیر بھی شامل ہیں۔ میں بی جے پی کے لیڈروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا یہ شادیاں ’لو جہاد‘ کی تعریف میں آتی ہیں؟


شیوپال سنگھ یادو نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اتحاد کرکے ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔ پارٹی بڑے اور چھوٹے دونوں سے اتحاد کرے گی۔ ابھی انتخابات ہونے میں تقریباً ڈیڑھ برس ہے۔ سیٹوں پر بھی بات ہوجائے گی۔ سماج وادی پارٹی سے عزت دارانہ طریقہ سے اتحاد ہوگا۔

پی ایس پی کے صدر نے کہاکہ تمام 75اضلاع میں تنظیم کھڑی ہوگئی ہے۔ بی جے پی کو اتحاد کرکے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔