شیوسینا خون عطیہ کرنے والوں کو تحفہ میں دے گی ’چکن اور پنیر‘
شیوسینا لیڈر سمادھان سرونکر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں خون عطیہ کرنے والوں کو بطور تحفہ چکن اور پنیر دیئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
خون عطیہ کرنے کے لیے بیداری کیمپ چلائے جانے کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں، لیکن شیوسینا نے ایک دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے تاکہ لوگ خون عطیہ کرنے کے لیے آگے آئیں۔ دراصل ممبئی کے بلڈ بینکوں میں خون کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست کی ادھو ٹھاکرے حکومت لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں خون عطیہ کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ اس درمیان شیوسینا لیڈروں نے خون عطیہ کرنے والوں کے لیے کئی طرح کے آفر پیش کیے ہیں۔ ایک آفر ان دنوں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے کیونکہ خون عطیہ کرنے والوں کو مفت میں چکن اور پنیر دینے کی بات کہی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کر رہی ہے: راہل گاندھی
شیوسینا لیڈر سمادھان سرونکر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں خون عطیہ کرنے والوں کو بطور تحفہ چکن اور پنیر دیئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ جاری اشتہار کے مطابق 13 دسمبر یعنی بروز اتوار بلڈ کیمپ کا انعقاد لووَر پریل واقع کے ای ایم اسپتال کے تعاون سے کیا جائے گا۔ ہر بلڈ ڈونر کو ایک کلو چکن ملے گا اور جو سبزی خور ڈونر ہوگا وہ پنیر لے جا سکے گا۔
اشتہار مراٹھی زبان میں ہے جس میں سمادھان سرونکر نے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خون عطیہ کیمپ میں پہنچے تاکہ بینکوں میں خون کی قلت ختم ہو سکے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ممبئی میں کورونا کا قہر ہنوز جاری ہے جس کی وجہ سے خون کی ضرورت بھی زیادہ پڑ رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔