امت شاہ کی گورنر کوشیاری کو پھٹکار کے بعد شیوسینا کا جنگ بندی کا اعلان
گورنر کے خط کے بعد ، وزیراعلیٰ کے جواب کے بعد ایک تنازعہ پیدا ہواتھا ، جسے ہم نے شروع نہیں کیا۔ تاہم ، ہم اس معاملے میں شاہ کے موقف سے مطمئن ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے وزیر اعلی کو لکھے جانے والے خط پر سخت برہمی کے ایک دن بعد ، حکمراں مہا وکاس اگاڑی نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ معاملہ اب 'بند' ہوجائے گا ۔
شیوسینا کے چیف ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے میڈیا سے کہا کہ امت شاہ ،ملک کے وزیر داخلہ ہیں، جو احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ بات کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ، راج بھون اور گورنر کا دفتر ایک آئینی عہدہ ہے جو وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
"گورنر کے خط کے بعد ، وزیراعلیٰ کے جواب کے بعد ایک تنازعہ پیدا ہواتھا ، جسے ہم نے شروع نہیں کیا۔ تاہم ، ہم اس معاملے میں شاہ کے موقف سے مطمئن ہیں… ہم اپنے غم و غصے کے پیچھے کی وجوہات کو سمجھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شاہ نے ہفتہ کی شام ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ناگوار انداز میں کہاکہ "میں نے خط پڑھا ہے۔ جوکہ گورنرکوزیب نہیں دیتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ اس تنازعہ کو طول نہیں دیا جائے گا۔
کوشیاری نے 12 اکتوبر کو ٹھاکرے کو خط لکھا اوراس کے بعد اگلی صبح وزیراعلیٰ کے جواب کے نتیجے میں حکمراں شیو سینا-نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اورکانگریس نے گورنر اور متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لئے ان کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔اس معاملہ میں سخت الفاظ میں لکھے گئے خط میں ، این سی پی صدر شرد پوار نے اسی شام وزیر اعظم نریندر مودی سے شکایت کی۔ اگلے ہی دن (چودہ اکتوبر) ، کانگریس نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کی اور کوشیاری کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جب وہ گوا کے گورنر بھی ہیں تو پھر انہوں نے مندر کھولے جانے کے معاملے پر گوا کے وزیر اعلی کو ایسا ہی خط کیوں نہیں لکھا۔جہاں مندر بند ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔