شیو کمار کو سپریم کورٹ سے راحت، ضمانت کے خلاف عرضی خارج، ’ای ڈی‘ کو پھٹکار

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ای ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈی کے شیو کمار کے معاملہ میں پی چدمبرم والی دلیل ’کاپی-پیسٹ‘ کر کے پیش کر رہے ہیں، اس میں ذرا بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو منی لانڈرنگ معاملہ میں سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈی کے شیو کمار کی ضمانت ختم کرنے کے لئے دائر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے ای ڈی کو سرزنش بھی کی۔

جسٹس نریمن نے ای ڈی کے افسران سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مطالعہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے فیصلوں کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔‘ سپریم کورٹ نے ای ڈی سے مزید کہا کہ ’ملک کے شہریوں کے ساتھ سلوک کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔‘


سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ای ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈی کے شیو کمار کے معاملہ میں پی چدمبرم کی دلیل پیش کررہے ہیں! یہ ’کاپی پیسٹ‘ ہے اور اس میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس دیا ہے کہ ڈی کے شیوکمار کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

غورطلب ہے کہ 23 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ (غیر قانون لین دین) کیس میں شیو کمار کو 25 لاکھ کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت دی تھی۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ بغیر اجازت ملک سے باہر نہ جائیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔ ڈی کے شیو کمار 25 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند تھے۔ قبل ازیں، ان کی ضمانت کی درخواست ذیلی عدالت سے مسترد ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Nov 2019, 3:55 PM