شندے دھڑا پارٹی نہیں مرغیوں کا گروپ ہے، اسے کسی بھی وقت حلال کر دیا جائے گا: راوت

سنجے راوت نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی شندے گروپ کو لوک سبھا کی پانچ سیٹیں دیتی ہے، تو بھی یہ بہت زیادہ ہے۔ پچھلی لوک سبھا میں ہمارے 19 ممبران پارلیمنٹ تھے۔ لوک سبھا میں ہماری تعداد مستحکم رہی

سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ شنڈے دھڑا کوئی پارٹی نہیں ہے بلکہ مرغیوں کا گروپ ہے اور اسے کسی بھی وقت حلال کر دیا جائے گا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں سنجے راوت نے شنڈے گروپ کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا، "اگرچہ بی جے پی شندے گروپ کو لوک سبھا کی پانچ سیٹیں دیتی ہے، تو بھی یہ بہت زیادہ ہے۔ پچھلی لوک سبھا میں ہمارے 19 ممبران پارلیمنٹ تھے۔ لوک سبھا میں ہماری تعداد مستحکم رہی۔ انہوں نے کہا کہ شنڈے گروپ کو 48 سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہئے۔


وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے معاملے پر شیوسینا کے لیڈر نے کہا کہ یہ مخالفت احتجاج کے لئے نہیں بلکہ صدر جمہوریہ اور آئین کے احترام کے لیے احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتتاح کے موقع پر صدر مملکت کو مدعو کیا جانا چاہئے۔ دعوتی کارڈ دیکھیں تو وہاں نائب صدر کا نام تک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو کیوں نہیں بلایا گیا اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ یہ کوئی ذاتی واقعہ نہیں ہے۔ یہ ملک کا پروگرام ہے، یہ قومی پروگرام ہے۔ وزیراعظم کو سامنے آکر خاموشی توڑنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔