وزیر اعلیٰ کیجریوال سے شیلا دیکشت کی ملاقات، دہلی والوں کو بجلی کے بل نہ بھیجنے کی درخواست
دہلی کانگریس پردیش کی صدر شیلا دکشت نے بدھ کو وزیراعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کرکے دارالحکومت میں بجلی اور پانی کی دقتوں کے سلسلے میں بات چیت کی۔
نئی دہلی: دہلی کانگریس پردیش کی صدر و سابق دہلی کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشت نے دہلی کانگریس رہنماؤں کے ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملیں، بجلی اور پانی کے سلسلے میں دارالحکومت دہلی کے لوگوں کو ہونے والی دقتوں سے انہیں روبرو کرایا۔ دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت نے موجودہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت اگلے 6 مہینے تک بجلی صارفین سے بجلی کے بل وصول نہ کرے۔
تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلی رہ چکیں شیلا دکشت نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی (عاپ) کی حکومت پر طے چارج کے ذریعہ بجلی کمپنیوں کو موٹا فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بجلی کمپنیوں نے 7401 کروڑ کی رقم مختلف طے چارجوں کے تحت وصولی ہے اور اس رقم کو ضم کرنے کے لئے دارالحکومت کے بجلی صارفین سے اگلے چھ ماہ تک بجلی کے بلوں کو معاف کیا جائے۔
ملاقات کے بعد دہلی کانگریس کے کارگزار صدر ہارون یوسف نے کہا، ’’ہم نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے کہا ہے کہ جس طرح سے فکس چارج میں اضافہ کیا گیا ہے اور ان کے وزیر یہ کہتے ہیں کہ یہ فکس چارج ہم لوگ واپس نہیں لے پا رہے تھے کیوں انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ تھا، میرا عام آدمی پارٹی حکومت سے سوال ہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق تو کچھ دنوں سے ہی نافذ تھا جبکہ فکس چارج گزشتہ ایک سال سے وصول کیا جا رہا ہے۔‘‘ ہارون یوسف نے کہا کہ اگر حکومت ان کی بات نہیں مانے گی تو کانگریس سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کرے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jun 2019, 10:10 PM