سی اے اے سے مسلمانوں کو خطرہ نہیں: کلب جواد

شہریت ترمیمی قانون میں شکوک و شبہات پر شیعہ مذہبی رہنما مولانا كلب جواد نے کہا کہ اس قانون سے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون میں شکوک و شبہات پر شیعہ مذہبی رہنما مولانا كلب جواد نے کہا کہ اس قانون سے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مذہبی رہنما کلب جواد نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ مسلمانوں کو کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔ یہ قانون شہریت دینے والا ہے، کسی کی شہریت چھیننے والا نہیں۔ لہذا مسلمان کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنی صوابدید کا استعمال کریں۔ قانون کو لے کر کسی کو اگر کوئی وہم ہے تو اس کو اس کی جانکاری کے ساتھ ساتھ کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ماہرین سے بات کرنی چاہیے۔


مولانا کلب جواد نے کہا کہ اس قانون کو لے کر کسی بھی قسم کے فساد سے سیاسی جماعتوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں قانون کے خلاف تحریک کے نام پر ملک میں تشدد کا ماحول بنا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

اس سے مسلمانوں کا نقصان ہوگا اور تحریک چلانے والی سیاسی پارٹیاں یہی چاہتی ہیں کہ نقصان سے مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کی جاسکے۔ اس درمیان بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے بھی جمعہ کو مسلم مذہبی رہنماؤں سے مل کر لوگوں کو سمجھانے کی اپیل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔