شیئر بازار نے قائم کیا نیا ریکارڈ، سنسیکس پہلی بار 80 ہزار کے پار ہوا بند، نفٹی بھی 24300 پار
سنسیکس 62.87 پوائنٹس مضبوط ہو کر 80049.67 کی سطح پر بند ہوا، نفٹی 15.66 پوائنٹس آگے بڑھ کر 24302.15 کی سطح پر بند ہوا۔
شیئر مارکیٹ گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار نئی اونچائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج لگاتار چوتھا کاروباری دن ہے جب شیئر مارکیٹ ہرے نشان پر بند ہوا ہے۔ ہفتہ واری ایکسپائری کے دن پہلی بار سنسیکس 80 ہزار کی نفسیاتی سطح کے اوپر بند ہونے میں کامیاب رہا۔ دوسری طرف نفٹی بھی پہلی بار 24300 کے پار پہنچ کر بند ہوا۔
جمعرات کے کاروباری سیشن کے دوران جہاں سنسیکس 80392 کی ریکارڈ سطح پر پہنچا، وہیں نفٹی بھی پہلی بار 24401 پر پہنچ گیا۔ نفٹی بینک بھی پہلی بار 53357 کی سطح پر پہنچا۔ آخر میں جب شیئر بازار میں کاروبار بند ہوا تو سنسیکس 62.87 (0.07 فیصد) پوائنٹ مضبوط ہو کر 80049.67 کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نفٹی 15.66 (0.05 فیصد) پوائنٹ اوپر اٹھ کر 24302.15 کی سطح پر بند ہوا۔ بازار میں ریکارڈ ہائی پر پہنچنے کے بعد منافع وصولی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے بنچ مارک انڈیکس دن کے اوپری سطحوں سے پھسل کر بند ہوئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔