شرد پوار نے پارٹی امیدواروں کے ساتھ کی میٹنگ، ایم وی اے کو 157 سیٹیں ملنے کا کیا دعویٰ!

میٹنگ میں این سی پی-ایس پی کے قومی صدر شرد پوار کے ساتھ ریاستی صدر جینت پاٹل اور قومی ایگزیکٹیو صدر سپریا سولے بھی موجود تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار /&nbsp;تصویر: قومی آواز</p></div>

شرد پوار /تصویر: قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کا نتیجہ 23 نومبر کو برآمد ہونے والا ہے۔ اس کے پیش نظر آج صبح این سی پی-ایس پی چیف شرد پوار نے پارٹی امیدواروں کے ساتھ ایک ’زوم میٹنگ‘ کی۔ اس میٹنگ میں شرد پوار نے بھروسہ ظاہر کیا کہ ایم وی اے کو 157 سیٹوں پر کامیابی ملے گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان ہوئی۔

اس میٹنگ میں شرد پوار نے سبھی امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایگزٹ پول پر بھروسہ نہ کریں۔ ساتھ ہی انھوں نے ہدایت دی کہ جب تک ریزلٹ نہ آ جائے، تب تک ووٹ شماری مراکز سے نہ ہٹیں، اور جیتنے کے بعد سرٹیفکیٹ لے کر سیدھے ممبئی پہنچیں۔ ذرائع کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس میں بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے ممبئی کے ایک ہوٹل میں اراکین اسمبلی کے ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔


آج ہوئی زوم میٹنگ میں این سی پی-ایس پی چیف شرد پوار کے علاوہ پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اور قومی ایگزیکٹیو صدر سپریا سولے بھی موجود تھیں۔ میٹنگ میں اسمبلی حلقہ میں کتنے ووٹ پڑے، اعتراض کس طرح درج کریں، ووٹنگ کے آخر میں سی-17 فارم پر کیا جانکاری تھی اور ووٹ شماری کے دوران آپ کے سامنے کیا جانکاری پیش کی جا رہی ہے، اس کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔