شاملی: آخر ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کی ہوگئی شادی، برسوں سے تھا اس دن کا انتظار

شادی کے موقع پر عظیم منصوری نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے میری زندگی میں یہ لمحہ آیا ہے، یہ خوشی کا موقع ہے اور میں نے اپنے علاقے سے سب کو مدعو کیا ہے۔

عظیم منصوری، تصویر آئی اے این ایس
عظیم منصوری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

شاملی (اتر پردیش): ڈھائی فٹ لمبے 32 سالہ عظیم منصوری نے بالآخر بدھ کی شام اس وقت اپنا خواب پورا کر لیا جب اس نے اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ایک تقریب کے دوران دو فٹ لمبی بشریٰ سے شادی کر لی۔ عظیم منصوری کئی برسوں سے دلہن کی تلاش میں تھے، کیونکہ قد کی وجہ سے ان کے لیے میچ تلاش کرنا مشکل تھا۔ عظیم منصوری نے اپنی شادی کے حوالے سے کئی بار سیاست دانوں اور سرکاری افسران سے بھی رابطہ کیا تھا۔ 2019 میں انھوں نے اتر پردیش کے اس وقت کے وزیر اعلی اکھلیش یادو سے بھی رابطہ کیا تھا، تاکہ دلہن کی تلاش میں وہ ان کی مدد کریں۔

شادی کے موقع پر عظیم منصوری نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے میری زندگی میں یہ لمحہ آیا ہے، یہ خوشی کا موقع ہے اور میں نے اپنے علاقے سے سب کو مدعو کیا ہے۔ عظیم منصوری، جو ایک کاسمیٹک اسٹور چلاتے ہیں اور کیرانہ میں مقیم خاندان میں چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، کی شاملی میں ایک شاندار شادی ہوئی، شادی میں کافی ہجوم تھا، اس لیے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑا۔


عظیم منصوری نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری مدد کی۔ شیروانی پہنے منصوری نے کہا، "مجھے خوشی ہے کہ میرا خواب اب پورا ہو رہا ہے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی شادی میں شرکت کے لیے مدعو کرنا چاہتا تھا لیکن ملائم سنگھ یادو کی موت سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ کیونکہ میں انہیں بھی شادی میں مدعو کرنا چاہتا تھا۔" عظیم منصوری نے گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں اپنے خوابوں کی لڑکی سے ملاقات کی اور اپریل 2021 میں بشریٰ سے منگنی کر لی۔ بشریٰ نے اپنی گریجویشن مکمل کرنے کے بعد، جوڑے نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔