شرمناک! ریلی کے دوران ’ایمبولنس‘ کو راستہ دینے سے بنگال بی جے پی صدر نے کیا منع

سڑک سے ایک ایمبولنس گزر رہی تھی لیکن بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بی جے پی ورکروں سے کہا کہ وہ راستے سے نہ ہٹیں۔ بالآخر ایمبولنس کو ہی اپنا راستہ بدل کر دوسری طرف جانا پڑا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

متنازع بیانات کے لیے مشہور بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کا ایک اور متنازع عمل سامنے آیا ہے کہ دو دن قبل جب وہ ندیا ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ایمبولنس کو گزرنے نہیں دیا کہ ریلی میں رخنہ ڈالنے کے لیے ترنمول کانگریس ایمبولنس کا سہارا لے رہی ہے۔


واضح رہے کہ سڑک سے ایک ایمبولنس گزر رہی تھی لیکن دلیپ گھوش نے بی جے پی ورکروں سے کہا کہ وہ راستے سے نہ ہٹیں۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی راستے سے نہ ہٹے کیونکہ یہ ریلی میں رخنہ ڈالنے کے لیے ترنمول کانگریس کی حکمت عملی ہے۔اس کی وجہ سے ایمبولنس کو روڈ تبدیل کر کے دوسرے راستے سے جانا پڑا۔دلیپ گھوش کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دلیپ گھوش صاف طور پر نظر آ رہے ہیں کہ جب ڈرائیور کو معلوم تھا کہ یہاں ایک ریلی ہورہی ہے تو پھر اس راستے پر ایمبولنس کو کیوں لایا گیا ہے۔اس لیے ایمبولنس کو راستہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔کیونکہ سینکڑوں لوگ روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔


خیال رہے کہ نئے موٹر وہیکل قانون کے مطابق سڑک جام کے دوران ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دینا ہوگا۔ایسا نہیں کرنے پر دس ہزار کا جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ اس قانون کے باوجود بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ایمبولنس کو راستہ دینے سے صاف انکار کر دیا اور اپنے ساتھیوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی جگہ سے نہ اٹھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔