شاہ رخ خان کیسٹرول کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے

شاہ رخ خان نے کہاکہ وہ کیسٹرول کے ساتھ شراکت میں بہت خوش ہیں کیونکہ یہ  ایک ایسا برانڈ  ہےجوانہیں اپنی کارکردگی سے متاثر کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لبریکینٹس اور بی پی گروپ کی ذیلی کمپنی کیسٹرول نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ شاہ رخ خان اگلے دو سالوں میں بی پی اور کیسٹرول کی ڈیجیٹل، پرنٹ اور ٹی وی مہموں میں نظر آئیں گے، جو برانڈ کی مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سشی مکندن، صدر، بی پی انڈیا اور سینئر نائب صدر، بی پی گروپ نے کہاکہ "شاہ رخ خان کے ساتھ یہ شراکت آٹو موٹیو انڈسٹری میں جدت اور بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ قدم کارکردگی،اعتماد اور پائیداری کی ہماری مشترکہ اقدار کی علامت ہے۔ ہمیں اس اقدام کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر فخر ہے اور ہم مل کر نقل و حمل کے مستقبل کی تشکیل کے منتظر ہیں۔‘‘


سندیپ سنگوان، منیجنگ ڈائریکٹر، کیسٹرول انڈیا لمیٹڈ نے کہاکہ "یہ شراکت داری شاہ رخ کے شاندار کیریئر کی طرح کیسٹرول کی جدت اور عمدگی کے لیے لگن کی علامت ہے۔ ان کے ساتھ مل کر ہم آنے والی نسلوں کے لیے گاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہاکہ 'میں کیسٹرول کے ساتھ شراکت میں بہت خوش ہوں، ایک ایسا برانڈ جو مجھے اپنی کارکردگی سے متاثر کر رہا ہے۔ آٹوموبائل کے شوق کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ کیسٹرول عمدگی کے لیے اتنا ہی وقف ہے جتنا میں ہوں۔ ہم مل کر ڈرائیوروں کو محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ کھلی سڑک پر ڈرائیونگ کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ میں اس کے ساتھ اس نئے سفر کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔