شاہ رخ خان ٹیکس ادا کرنے والی مشہور شخصیات میں سرفہرست

بالی ووڈ سے شاہ رخ خان اور کھیلوں کی دنیا سے کرکٹر ویراٹ کوہلی انکم ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بالی ووڈ اور کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات میں ٹیکس ادا کرنے میں  پہلے نمبر پر ہیں۔ شاہ رخ خان نے مالی سال 2023-24 میں 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر تامل فلموں کے اداکار وجے ہیں جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 80 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں انکم ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں کرکٹر ویراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 66 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ ہندوستانی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 38 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اداکار وجے 80 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ دوسرے اور سلمان خان 75 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بگ بی یعنی امیتابھ بچن نے 2023-24 میں 71 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اجے دیوگن نے 42 کروڑ اور رنبیر کپور نے 36 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔


ریتھک روشن نے 28 کروڑ، کپل شرما نے 26 کروڑ، کرینہ کپور نے 20 کروڑ، شاہد کپور نے 14 کروڑ، کیارا ایڈوانی نے 12 کروڑ اور کترینہ کیف نے 11 کروڑ ٹیکس ادا کیا ہے۔ اس فہرست میں پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں، انہوں نے 11 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ عامر خان نے 11 کروڑ روپے، ملیالم فلموں کے اداکار موہن لال نے 14 کروڑ، اللو ارجن نے 14 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

کرکٹرز بھی بڑی تعداد میں سیلیبریٹی ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ویراٹ کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ماہی یعنی مہندر سنگھ دھونی نے 38 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے مالی سال 2023-24 میں 28 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے اور رشبھ پنت نے 10 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔