دہلی کی مساجد کوپھر سے بند کرنے پر غور،شاہی امام
بہت سارے لوگ شاہی امام کے پاس فون کرکے اسپتالوں میں بھرتی کروانے کے لئے مدد کی اپیل کررہے ہیں لیکن اسپتالوں میں جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے وہ کسی کی مدد نہیں کرپارہے ہیں۔
دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے راجدھانی میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مسجدوں کو پھر سے بند کرنے پر غور کرنے کے لئے لوگوں سے مشورے طلب کئے ہیں۔
امام بخاریی نے بدھ کو ایک آڈیو جاری کرکے دہلی میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو بغیر کسی وجہ سے باہر گھومنے سے بچنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں میں جس طرح کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے اور موجودہ وقت میں جس طرح کی خبریں آرہی ہیں وہ ڈرانے والی ہیں۔ جامع مسجد سمیت دیگر مسجدوں کولاک ڈاؤن کی طرح ہی بند کرنے کے لئے لوگوں سے رائے طلب کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کے پاس فون کرکے اسپتالوں میں بھرتی کروانے کے لئے مدد کی اپیل کررہے ہیں لیکن اسپتالوں میں جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے وہ کسی کی مدد نہیں کرپارہے ہیں۔ ایک طرف اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے اور دوسری طرف اسپتالوں میں بھرتی ہونے کے لئے جگہ نہیں ہے ایسے میں سبھی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے اور اللہ سے دعا کرنے کے ضرورت ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔