’شاہین باغ مظاہرہ ملک کے جمہوری کردار کا آئینہ دار‘

شاہین باغ مظاہرہ ملک میں جمہوری کردار کا آئینہ داربن کر ابھرا ہے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر اخترالواسع نے سی اے اے اور این آر سی مظاہرہ کے ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک پریس بیان میں کیا

شاہین باغ خاتون مظاہرے کا منظر / تصویر بشکریہ ہمانی سنگھ
شاہین باغ خاتون مظاہرے کا منظر / تصویر بشکریہ ہمانی سنگھ
user

یو این آئی

نئی دہلی: شاہین باغ مظاہرہ ملک میں جمہوری کردار کا آئینہ داربن کر ابھرا ہے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر اخترالواسع نے سی اے اے اور این آر سی مظاہرہ کے ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک پریس بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس احتجاج کی ایک خوبی یہ تھی کہ اس میں ہندوستانی مسلمانوں کی عورتوں نے گھرسے باہر نکل کر اس میں بھرپور حصہ لیا اوریہ ثابت کردیا کہ یہ جو بات کہی جاتی ہے کہ مسلم عورتوں کو گھروں میں قید رکھا جاتا ہے اور یہ تاثر کہ انہیں کسی چیز کا شعور نہیں، کسی چیزکی جانکاری نہیں ہوتی،ان خواتین نے ان تمام مفروضات کو غلط ثابت کردیا اور دنیا کو بتادیا کہ وہ اپنے سیکولر کردار کو بچانے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور یہ قربانی بغیر سوچے سمجھے نہیں دی جا سکتی۔


پروفیسر اخترالواسع نے مزید کہا کہ ان خاتون مظاہرین نے جو قربانیاں دیں اور ہم نے دیکھا کہ سولہ سال سے لے کر 80سال تک کی خواتین نے اس میں حصہ لیا،یہ غیر معمولی بات تھی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ اورجے این یو اوردوسرے طالب علموں نیز سول سوسائٹی کے لوگوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بدولت شاہین باغ ایک طرح سے علامت بن گیا،یہ غیر معمولی بات ہے۔ اس کے لئے میں تمام لوگوں کو سلام کرتا ہوں۔انہوں نے جمہوریت میں اپنے یقین کو ظاہر کرنے کے لئے ساری تکلیفیں اٹھائیں اور یہ بتادیا کہ ہندوستان کو مذہب کی بنیاد پر تفریق کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور مذہب کی بنیاد پر اس ملک میں کسی قانون کو روا نہیں رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔