شاہ آباد ڈیئری قتل: ملزم ساحل کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

قومی راجدھانی دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے ملزم ساحل کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے ملزم ساحل کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ساحل کا 2 روزہ پولیس ریمانڈ آج ختم ہو گیا، جس کے بعد دہلی پولیس نے اسے روہنی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت نے ساحل کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابھی تک آلہ قتل برآمد نہیں ہوا ہے اور ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔

الزام ہے کہ 28 مئی کی رات ملزم ساحل نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ ساکشی کو دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ دہلی پولیس نے ملزم کو بلند شہر سے گرفتار کیا تھا، اس پر الزام ہے کہ اس نے 16 سالہ لڑکی کو پتھر سے کچلنے سے پہلے اس پر 20 سے زیادہ بار چاقو سے وار کیا۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر چوٹوں کے 34 نشانات پائے گئے اور اس کی کھوپڑی ٹوٹ گئی یتھی۔ این سی ایس سی نے دہلی کے چیف سکریٹری، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی بہبود محکمہ کے سکریٹری، حکومت دہلی، سٹی پولیس کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ وہ اخبارات کی رپورٹوں کی بنیاد پر اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔