شرومنی کمیٹی کرن بیدی کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی: ایڈوکیٹ دھامی
ایس جی پی سی کی جانب سے کرن بیدی کو قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے تاکہ ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جا سکے۔
سابق لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کے سکھوں کے خلاف بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ایس جی پی سی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
بدھ کے روز ایڈووکیٹ دھامی نے کہا کہ کرن بیدی کو سکھ تاریخ پڑھنی چاہیے تاکہ وہ جان سکیں کہ ابدالی کے دورحکومت میں جب حملہ آوروں نے ہندوستان پر حملہ کیا اور غزنی کے بازاروں میں فروخت کرنے کے لیے قیمتی سامان اور خواتین کو لوٹ لیا کرتا تھا تب سکھ رات کے 12 بجے لٹیروں پر حملہ کرتے تھے اور لوٹے گئے مال اور خواتین کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کرن بیدی کا تعلق پنجاب سے ہے اس لیے انہیں سکھ تاریخ کی سمجھ ہونی چاہیے لیکن کرن بیدی کا سکھوں کے بارے میں بیان افسوسناک اور شرمناک ہے جس سے پورے ملک کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس جی پی سی کی جانب سے مسز بیدی کو قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے تاکہ ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جا سکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔