نوئیڈا میں زیر تعمیر بنکوئٹ ہال میں شدید آگ، الیکٹریشن کی موت

نوئیڈا میں زیر تعمیر بنکوئٹ ہال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک الیکٹریشن کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمارت میں برقی کام جاری تھا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نوئیڈا میں زیر تعمیر بنکوئٹ ہال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک الیکٹریشن کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمارت میں برقی کام جاری تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال میں پھیل گئی۔

رپورٹ کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر-74، سیکٹر-113 علاقے کے سرف آباد گاؤں کے قریب زیر تعمیر لوٹس گرینیڈیئر بینکویٹ ہال میں منگل کی رات تقریباً 3.30 بجے اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً 15 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ آگ کی زد میں آنے کے سبب جس الیکٹریشن کی موت ہوئی ہے اس کی شناخت پرویندر کے طور پر کی گئی ہے۔


واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے عمارت کی تعمیر میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کی شکایت کی۔ پولیس اور محکمہ فائر نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

ڈی سی پی رام بدن سنگھ نے بتایا کہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران لوگوں کو محفوظ باہر نکالا گیا، لیکن ایک الیکٹریشن اندر پھنس گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔


وہیں، سی ایف او پردیپ کمار چوبے نے کہا کہ بینکوئٹ ہال کا زیادہ تر ڈھانچہ لکڑی سے بنا ہوا ہے، جس کی وجہ سے آگ بار بار بھڑک رہی تھی اور مکمل طور پر قابو پانا مشکل ہو رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل بھی اس بینکوئٹ ہال میں 21 نومبر 2023 کو ویلڈنگ کے دوران آگ لگی تھی، تاہم اُس حادثے میں کوئی جان کا نقصان نہیں ہوا تھا۔