موسم کی خرابی کے باعث35 سیاح پھنسے،4 لاپتہ، ایک زخمی
اتراکھنڈ کے پنڈاری علاقہ میں بھی 35 سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ پھنسا ہوا ہے۔ یہ گرو پ پوری طرح سے محفوظ ہے۔
اترا کھنڈ کے باگیشور ضلع کے سندر ڈھنگا میں کوہ پیمائی کے لیے گئے چار بنگالی سیاح لاپتہ بتائے جارہے ہیں جبکہ ایک سیاح زخمی ہے۔موسم خراب ہونے کے سبب پنڈاری میں 35 سیاحوں کا ایک گروپ پھنسا ہوا ہے۔ کماؤں کے کمشنر سشیل کمار نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق سندر ڈھنگا علاقے میں 10 بنگالی سیاحوں کا ایک گروپ گیا تھا، جس میں سے 4 لاپتہ بتائے جارہے ہیں جب کہ ایک شخص کے زخمی ہونے اطلاع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چار سیاحوں کی موت ہوگئی ہے، لیکن انتظامیہ نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
کمشنر کمار نے بتایا کہ پنڈاری علاقہ میں بھی 35 سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ پھنسا ہوا ہے۔ یہ گرو پ پوری طرح سے محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو موقع پر پہنچنے کے لیے روانہ کردیاگیا ہے۔اُدھم سنگھ نگر کے پنت نگر سے این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو بھی متاثرہ علاقے کے لیے روانہ کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی کوہ پیما کی بھی ایک ٹیم کو روانہ کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کوہ پیما کی ایک ٹیم دہرا دون سے بھی بھیجی جارہی ہے۔
کمشنر نے بتایا کہ 35 سیاحوں کا گروپ پوری طرح سے محفوظ ہے۔ مقامی انتظامیہ نے سبھی سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے مہم شروع کردی ہے۔ سیاحوں کو سلامتی کے ساتھ باہر نکالنے کے لیے دو ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر جیولی گرانٹ سے جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر پنت نگر سے دستیاب کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ونیتتومر، کپکوٹ کے ڈپٹی ڈی ایم پریتوش ورما اور ضلع قدرتی آفات افسر شکھا سویال موقع کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔