ایڈیلیڈ ٹسٹ میں قائم ہوئے کئی سنگ میل

کوہلی دنیا کے پہلے کپتان ہیں جنہیں ٹاس جیتنے کے بعد شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سابق آسٹریلوی کپتان ڈان بریڈمین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹ / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹ / @BCCI
user

یو این آئی

ایڈیلیڈ: ہندستانی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے وہ 20 مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

کوہلی نے ٹسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد جب بھی ٹاس جیتا تو ان کی ٹیم شکست سے محفوظ رہی۔ کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 20 میچوں میں ٹاس جیتا جن میں سے 17 میچوں میں ہندستانی ٹیم نے فتوحات حاصل کیں جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔ کوہلی دنیا کے پہلے کپتان ہیں جنہیں ٹاس جیتنے کے بعد شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔سابق آسٹریلوی کپتان ڈان بریڈمین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے دس مرتبہ ٹاس جیتا جن میں سے آسٹریلوی ٹیم نو میں کامیاب رہی جبکہ ایک میچ ڈرا کھیلا۔

۔۔۔کوہلی آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر کم از کم ایک ٹیسٹ جیتنے والے نہ صرف ہندستان بلکہ ایشیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ہندستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دے کر کوہلی کو یہ اعزاز دلوایا۔ہندستانی ٹیم نے اس سے قبل رواں سال انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچوں میں فتوحات حاصل کی تھیں۔ راہل دراوڑ اور مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت ہندستانی ٹیم نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ جیتے تھے لیکن ہندستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی۔

۔۔۔۔ہندستانی اور آسٹریلیا کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زیادہ کیچ لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 35 کیچ لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 18 جبکہ ہندستانی کھلاڑیوں نے 17 کیچ لے کر حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اتفاق کی بات یہ ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کیچ آئؤٹ ہوئے۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں زیادہ کیچ کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا اور جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے پاس تھا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رواں سال کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 34 کیچ لے کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔