راشٹریہ لوک سمتا پارٹی میں شامل ہوئے بی جے پی اور جے ڈی یو کے کئی رہنما

آر ایل ایس کے صدر نے شامل ہوئے لیڈروں اور حامیوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ انہوں نے کہا ایسےقابل اور محنت کش لیڈروں کے شامل ہونے سے پارٹی مزید مضوط ہوئی ہے۔

تصویر / @upendraRLSP
تصویر / @upendraRLSP
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹٖی (بی جے پی) اور جنتا دل یو نائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کئی سرگرم کارکن بڑی تعداد میں اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ آج راشٹریہ لوک سمتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا کی موجودگی میں یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ملن تقریب میں بی جے پی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن رہے اجے کشواہا کے ساتھ ہی 24 لیڈروں نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی گیا ضلع جے ڈی یو کے دلت سیل کے صدر شاردا مانجھی کے ساتھ پارٹی کے پانچ لیڈروں نے آر ایل ایس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر آر ایل ایس کے صدر نے شامل ہوئے لیڈروں اور حامیوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ انہوں نے کہا ایسےقابل اور محنت کش لیڈروں کے شامل ہونے سے پارٹی مزید مضوط ہوئی ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے اوپیندر کشواہا نے بہار کے وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمارکا نام لئے بغیر کہا کہ خواہ ہی کچھ لو گ آر ایل ایس پی کو ختم کرنے میں لگے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہونے والی۔ کچھ دنوں میں بڑے لیڈر بھی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہوئے اجے کشواہا یوا جے ڈی یو کے ریاستی صدر کے بڑے بھائی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔