جہان آباد کے سدھیشور ناتھ مندر میں بڑاحادثہ، بھگدڑ سے 8 کی موت

انتظامیہ نے اب تک سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ کئی لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آج یعنی 12 اگست کو ساون کا چوتھا پیر ہے اور بہار کے جہان آباد میں اتوار  کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مخدوم پور کے وناور میں بابا سدھیشور ناتھ مندر کے باہر بھگدڑ میں آٹھ افراد کی موت  کی خبر ہے ۔ یہ تمام لوگ آج پیر کو پانی چڑھانے پہنچے تھے۔ مرنے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔

اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے لیکن جس انداز میں یہ واقعہ پیش آیا اور زخمیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ کئی لوگوں کو مقامی مخدوم پور اسپتال اور جہان آباد صدر اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ راحت اور بچاؤ کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ دراصل ساون کے مہینے میں بابا سدھیشور ناتھ مندر میں پانی  یعنی جل چڑھانے کے لیے ایک بڑی بھیڑ ہوتی ہے۔ پیر کےدن بھیڑ بڑھ جاتی ہے۔ اس کے پیش نظر گزشتہ اتوار کی رات سے ہی لوگوں کا ہجوم پانی چڑھانے کے لیے پہنچنا شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ پہاڑ کی چوٹی پر ایک مندر ہے اور لوگ اس پر چڑھ کر یہاں جا کر پانی چڑھاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔