للت پور آبروریزی معاملے کے ملزم ایس پی-بی ایس پی ضلع صدرگرفتار

متاثرہ لڑکی کو اس کے والد نے چھٹی کلاس سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والد کے علاوہ تاؤ، چچا سمیت ایس پی بی ایس پی ضلع صدر سمیت کل 28 لوگوں کے خلاف آبروریزی کا معاملے درج کرایا ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش کے للت پور میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے معاملے کے اہم ملزمان میں شامل سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر تلک یادو، بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر دیپک اہروار اور اسمال آبپاشی کے جونیئر انجینئر مہندر دوبے کواترپردیش پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔

پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس کیس کے اہم ملزمان میں سے ان تین کو جمعرات کی رات دیر گئے ضلع مرزا پور میں واقع وندھیاچل مندر کے سامنے یاترک رہائش ہوٹل سے گرفتارکرکےآج للت پور لایا گیا۔ اس معاملے میں ملزم متاثرہ کے والد اور ایس پی ضلع صدر کے بھائی سمیت چار ملزمان کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ عصمت دری کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جھانسی اور للت پور پولیس کی کئی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، اس میں سرویلانس ٹیم کی مدد سے ملی اطلاع اورمرزا پور پولیس کی مدد سے گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ نکھل پاٹھک نے بتایا کہ نابالغ کے ساتھ زیادتی کے سات ملزمان کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس آئی ٹی سمیت پولیس کی 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دیگر ملزمان کی تلاش میں ہیں اور جلد ہی باقی ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سترہ سالہ متاثرہ لڑکی کو اس کے والد نے چھٹی کلاس سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والد کے علاوہ تاؤ، چچا سمیت ایس پی بی ایس پی ضلع صدر سمیت کل 28 لوگوں کے خلاف آبروریزی کا معاملے درج کرایا گیا تھا۔ متاثرہ کے اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے پورے معاملے پر تیزی سے کام کرتے ہوئے یہ گرفتاریاں کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔