ممبئی میں خسرہ کے بڑھتے معاملوں سے دہشت کا ماحول، اب تک 7 افراد کی موت، محکمہ صحت الرٹ

بی ایم سی کے مطابق ستمبر میں خسرہ کے کئی معاملے سامنے آنے کے بعد اب تک ممبئی میں اس مرض سے 7 مشتبہ اموات ہو چکی ہیں، یہ مرض ممبئی کے 8 وارڈوں میں پھیل چکا ہے۔

خسرہ کا ٹیکہ
خسرہ کا ٹیکہ
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں خسرہ کے بڑھتے کیسز کے درمیان ایک ہنگامی ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ حالات بگڑتے ہوئے دیکھ کر بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) الرٹ پر ہے۔ بی ایم سی کے مطابق خسرہ کا قہر ممبئی کے 9 وارڈوں میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں بھی سب سے زیادہ کیس ایم-ایسٹ وارڈ سے ہے۔ اس وارڈ میں گوونڈی اور آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اب تک خسرہ سے 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 150 سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آئے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو خسرہ کے معاملوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بی ایم سی نے کئی اسپتالوں میں خسرہ کی علامت والے مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ بنائے ہیں۔ ممبئی کے چنچپوکلی واقع کستوربا اسپتال میں 5 ونٹیلیٹر کے علاوہ سب سے زیادہ 83 بیڈ دستیاب ہیں۔


بی ایم سی کے مطابق ستمبر میں خسرہ کے معاملے سامنے آنے کے بعد اب تک ممبئی میں خسرہ کے سبب 7 مشتبہ اموات ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں وائرل اور انفیکشن کے 164 معاملے سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں ممبئی میں ایسے 184 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں متاثرین کو خسرہ ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔