لارنس بشنوئی گینگ کے 7 شوٹرز گرفتار، دہلی پولیس کا پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں ایکشن

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی گینگ کے 7 شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے کچھ شوٹرز پنجاب اور دیگر ریاستوں سے پکڑے گئے اور ان کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>لارنس بشنوئی کے گرگوں کی گرفتاری کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

لارنس بشنوئی کے گرگوں کی گرفتاری کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بین الریاستی کارروائی میں لارنس بشنوئی گینگ کے سات شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے، جسے پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ شوٹرز ہریانہ میں سابق رکن اسمبلی کے بھتیجے سنیل پہلوان کا قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ سنیل پہلوان کی گنگا نگر میں ریکی کی گئی تھی اور اس کے قتل کے لیے ہتھیار بھی فراہم کر دیے گئے تھے۔ اس کارروائی کی سربراہی آرزو بشنوئی کر رہا تھا۔

پولیس نے ابتدائی کارروائی میں 23 اکتوبر کو بہار سے تعلق رکھنے والے شوٹر رتیش کو دہلی کے آئی ایس بی ٹی سے گرفتار کیا، جس کے بعد اس کے 6 ساتھیوں کو پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 6 نیم خودکار پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔


اس کارروائی سے قبل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھی بشنوئی گینگ کے خلاف سخت اقدامات کیے تھے اور لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی پر 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔ انمول بشنوئی کے خلاف 18 مجرمانہ مقدمات درج ہیں اور حال ہی میں اسے کینیڈا میں دیکھا گیا تھا۔

انمول بشنوئی کا نام بابا صدیقی قتل کیس میں بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق، شوٹرز نے قتل سے قبل ایک میسجنگ ایپ کے ذریعے انمول بشنوئی سے بات چیت کی تھی۔ انمول بشنوئی اور شوٹرز کے درمیان یہ رابطہ کینیڈا اور امریکہ سے کیا جا رہا تھا۔ این سی پی رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا تھا اور اس کیس میں اب تک پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔