اروناچل پردیش: برفانی تودہ میں پھنسے فوج کے سبھی 7 جوانوں کی لاشیں برآمد
کامینگ سیکٹر میں برفانی تودہ میں پھنسے ہندوستان کے ساتوں جوانوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، ہندوستان فوج نے اس تعلق سے تصدیق بھی کر دی ہے۔
اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر میں برفانی تودہ میں پھنسے ہندوستانی فوج کے ساتوں جوانوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اس افسوسناک واقعہ کے تعلق سے تصدیق کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی سات جوانوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، بدقسمتی سے اس میں شامل سبھی لوگوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود سبھی ساتوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 6 فروری کو اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر کے اونچائی والے علاقے میں ایک گشتی ٹیم کے سات فوجی اہلکار تودہ دھنسنے کے واقعہ کی زد میں آ گئے تھے۔ 14500 فیٹ کی اونچائی پر واقع اس علاقے میں کچھ دنوں سے خراب موسم کے ساتھ زبردست برف باری ہو رہی تھی۔
فوج نے کہا کہ فوجیوں کی لاشوں کو آگے کی رسمی کارروائیوں کے لیے قریبی فوجی طبی مرکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورس نے کہا کہ علاقے میں کچھ دنوں سے زبردست برف باری کے ساتھ خراب موسم بنا ہوا ہے۔ اروناچل پردیش عام طور پر مغرب میں کامینگ علاقہ اور بقیہ اروناچل پردیش میں منقسم ہے۔
سکم اور اروناچل پردیش سمیت 1346 کلومیٹر طویل حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر فوج کی مشرقی کمان نگرانی کرتی ہے۔ ایل اے سی کو سنبھالنے کے لیے اس کمانڈ میں تین کور ہیں- 33 کور (سکم)، 4 کور (کامیگ سیکٹر) اور 3 کور (بقیہ اروناچل پردیش)۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔