وزیر ریل پیوش گوئل کے گھر میں چوری، دستَاویز لیک ہونے کا شک
مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل کے گھر میں چوری ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں نوکر گرفتار کیا گیا ہے جس کا نام وشنو کمار ورما بتایا جا رہا ہے
یہ معاملہ چوری کا ہے یا کچھ اور ہے اس کا پتہ لگایا جانا باقی ہے لیکن اپنے آپ میں یہ معاملہ بہت سنگین ہےکیونکہ یہ چوری مرکزی حکومت کے اہم وزیر کے گھر پر ہوئی ہے ۔ مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل کے ممبئی والے گھر میں چوری ہوئی ہے اور کل شام چوری کرنے والے ملزم کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولس کے مطابق گھر پر کام کرنے والے ایک نوکر نے 15 یا 16 ستمبر کو چوری کی تھی ۔
بدھ کی شام کو ممبئی پولس نے دہلی سے ایک نوکر گرفتار کیا ہے اور گرفتار کئے گئے ملزم کا نام وشنو کمار ورما ہے ۔ ملزم کے پاس سے کچھ پیسے اور ہارڈ ڈسک برامد کی گئ ہے ۔ پولس کو شک ہے کہ کہ ملزم نے اپنے فون کے ذریعہ کچھ اہم معلومات کسی کو بھیجی ہیں جس کی جانچ کی جا رہی ہے ۔جیسا پولس کہہ رہی ہے کہ اگر ایسا ہے تو یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور یہ پتہ لگایا جانا ضروری ہے کہ اگر ملزم نے کسی کو کوئی اہم معلومات آگے بھیجی ہے تو نہ صرف بھیجے جانے والا شخص کا گرفتار کیا جانا ضروری ہے بلکہ یہ پتہ لگایا جانا ضروری ہے کہ معلومات کتنی اہم اور سنگین نوعیت کی ہے ۔
کہا جا رہا ہے کہ ملزم گزشتہ تین سال سے مرکزی وزیر کے گھر پر کام کر رہا تھا۔ ابھی ملزم کا فون جانچ کے لئے سائبر سیل بھیج دیا گیا ہے اور پولس ڈلیٹ کئے گئے میل کی ریکوری کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کے ساتھیوں کی بھی تلاش جاری ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Oct 2019, 10:10 AM