شیئر بازار میں زبردست گراوٹ، بی ایس ای 463.95 پوائنٹ ٹوٹا
بی ایس ای کا 30 شیئروں والاسینسیکس 463 اعشاریہ 95 پوائنٹ گر کر 34315 اعشاریہ 63 پوائنٹ اور این ایس ای کا نفٹی 149اعشاریہ 50 پوائنٹ پھسل کر 10303 اعشاریہ 55 پوائنٹ پر بندہوا۔
ممبئی: ریلائنس، ایچ ڈی ایف سی اور یس بینک جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کےدباؤ میں جمعہ کو گھریلو شیئر بازار نے زبردست غوطہ لگایا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینسیکس 463 اعشاریہ 95 پوائنٹ گر کر 34315 اعشاریہ 63 پوائنٹ اور این ایس ای کا نفٹی 149اعشاریہ 50 پوائنٹ پھسل کر 10303 اعشاریہ 55 پوائنٹ پر بند ہوا۔
شیئربازار میں آج غیر بینکنگ مالی کمپنیوں (این بی ایف سی ) کی مالی حالت، ریلائنس کےسہ مہی نتائج اور یس بینک کے سی ای او رانا کپور کی میعاد کار بڑھانے کی بینک کی درخواست پر ریزرو بینک کے انکار کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور رہا۔
یس بینک آج سینسیکس میں سب سے خراب کارکردگی پیش کرنے والی کمپنی رہی۔ بینک کے شیئروں میں 6اعشاریہ 06 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ریلائنس نے 9516 کروڑ روپئے کا خالص منافع کمایا ہے جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 8109 کروڑ روپئے کے منافع کے مقابلے میں 17اعشاریہ 5 فیصد زیادہ ہے۔ لیکن سرمایہ کار ریلائنس کے نتائج کے تعلق سے زیادہ جوش میں نظر نہیں آئے جس سے اس کے شیئروں کی قیمت میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔