اسلام آباد واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے اوپر ڈرون نظر آنے کا سنسنی خیز واقعہ، انڈیا کا سخت اعتراض
جموں میں ایئرفورس بیس پر ڈرون حملے کے بعد اب یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ اسی دن پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے نزدیک بھی ڈرون کی دراندازی ہوئی تھی
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے علاقے جموں میں فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کی اطلاعات کے درمیان یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ جموں کے فضائی اڈے پر حملے کے وقت پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے نزدیک بھی ڈرون کی دراندازی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہفتے کی شب اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے رہائشی حصے میں ایک ڈرون نظر آیا جب جموں میں ہوائی اڈے پر حملہ ہوا۔ اس وقت ایک پروگرام چل رہا تھا۔ دریں اثنا جمعہ کی صبح جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بھی ایک ڈرون نظر آیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے نئی دہلی میں واقعہ پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے بات کی ہے اور سکیورٹی کے حوالہ سے خدشات سے انہیں آگاہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں واقعہ ہندوستانی مشن کے نزدیک کسی ڈرون کو دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کے نزدیک ڈرون نظر آنے کے معاملہ پر ہندوستان کی جانب سے آج شام پانچ بجے بیان جاری کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔