جے این یو میں طالبات کے اغوا کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ! وی سی سے کارروائی کا مطالبہ
دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس طویل عرصے سے شہر کی خواتین کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں داخل ہوئے۔ الزام ہے کہ ان کار سوار لڑکوں نے یونیورسٹی کیمپس روڈ سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
جے این یو کے طالب علم وکاس پٹیل کے مطابق کار کے رجسٹریشن نمبر کے ساتھ یونیورسٹی کو سرکاری شکایت بھی دی گئی ہے۔ طلبہ تنظیم اے بی وی پی سے وابستہ وکاس پٹیل کا کہنا ہے کہ کار میں سوار نوجوان نشے میں تھے۔ اپنی شکایت میں طلباء نے بتایا ہے کہ کار سوار نوجوانوں نے یہاں دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اے بی وی پی کا کہنا ہے کہ جے این یو اس طرح کے واقعات کی سخت مذمت کرتی ہے اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس طویل عرصے سے شہر کی خواتین کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ واقعات نے حفاظتی اقدامات کی تاثیر پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ طلبہ تنظیموں نے واقعے کے بعد کیمپس کی سیکورٹی کے ذمہ دار سی ایس او کو نااہل قرار دیتے ہوئے اس سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ جے این یو میں ہوئے اس طرح کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بھی سامنے لائے ہیں۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ چوری اور افراتفری کے حالیہ واقعات نے حفاظتی اقدامات کی تاثیر پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اسی لیے ہم جے این یو کے نااہل سی ایس او کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔