دہلی میں روڈریج کا سنسنی خیز معاملہ: کار ڈرائیور نے کانسٹیبل کو 10 میٹر تک گھسیٹتے ہوئے گاڑی کے نیچے کچل ڈالا

سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا "دہلی میں قانونی نظام ختم ہو چکا ہے، یہاں پوری طرح سے جنگل راج ہے۔ ملک کی راجدھانی میں لوگ غیر محفوظ ہیں"۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'</p></div>

تصویر 'ایکس'

user

قومی آواز بیورو

راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر روڈ ریج کا ایک سنسنی خیز اور دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں نانگلوئی علاقے میں ایک کار ڈرائیور نے معمولی بات پر پولیس کانسٹیبل کو اپنی گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا۔ بے رحمی یہیں ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ملزمین نے کانسٹیبل کو کافی دور تک گھسیٹا اور پھر اس کے بعد اسے دوسری کار سے بھی کچل دیا۔

'اے بی پی' کی خبر کے مطابق واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل نے ملزمین کو گاڑی ہٹانے کے لیے کہا تھا۔ اسی بات پر وہ لوگ کانسٹیبل کو تقریباً 10 میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور دوسری گاڑی میں ٹکر مار دی۔ واقعہ کے بعد سے کار کا ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں لگی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کار کو ضبط کر لیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے کا ملزم شراب مافیا ہے۔


دہلی میں بگڑتے قانونی نظام کے سلسلے میں سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو 'ایکس' پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے اس میں کہا ہے "دہلی میں قانونی نظام ختم ہو چکا ہے، یہاں پوری طرح سے جنگل راج ہے۔ ملک کی راجدھانی میں لوگ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ دہلی کا قانونی نظام امت شاہ کے ماتحت ہے۔ ان واقعات کو روکنے کے لیے انہیں فوری اثر سے قدم اٹھانے ہوں گے"۔

غور طلب رہے کہ اروند کیجریوال دہلی میں نظم و نسق کے بگڑتے حالات کو لے کر اس سے قبل بھی لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کو کٹہرے میں کھڑا کر چکے ہیں۔ دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے نہ کہ دہلی حکومت کے۔ اس بات کو لے کر دونوں حکومتوں کے درمیان وقت وقت پر نظریاتی اختلافات دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔