بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے بلاک صدور کی میٹنگ میں شامل ہوئے سینئر لیڈران

چودھری متین احمد نے کہا کہ جس پارٹی کا بلاک مضبوط ہوگا اس پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے میں کوئی دشواری نہیں آتی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی کانگریس کا سب سے مضبوط ضلع بابر پور میں آئندہ الیکشن کی تیاری کو لے کر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت آج ضلع کے 18 بلاک صدور نے اپنے اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر چودھری متین احمد، ویر سنگھ ڈھنگان، بابر پور ضلع صدر چودھری زبیر احمد، جتیندر بگھیل، وکاس جھکارا، چودھری اجیت سنگھ، سنیل کمار، سید ناصر جاوید کے نام قابل ذکر ہیں۔ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ریاض الدین راجو، انل شرما، سرتاج احمد، ریاست ساحل، راجندر پردھان نے میٹنگ کی۔ گونڈہ اسمبلی حلقہ میں شہزاد خان، راج کمار شرما، چودھری ہنس رام، بابر پور اسمبلی حلقہ میں حاجی ظریف، سنجے گوڑ، ڈاکٹر جہانگیر، چودھری دیو آنند، نے میٹنگ کی۔ روہتاش نگر اسمبلی حلقہ میں مکیش پانچال، کلدیپ بھاٹی، بھارت کوشک نے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ سیما پوری اسمبلی حلقہ میں نوین شرما، محمد عاقل وائی پاؤل، براہمن ڈھیکیا نے میٹنگ کے ذریعہ کانگریس کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا عزم لیا۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے بلاک صدور کی میٹنگ میں شامل ہوئے سینئر لیڈران

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری متین احمد نے کہا کہ جس پارٹی کا بلاک مضبوط ہوگا اس پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے میں کوئی دشواری نہیں آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کا مقصد ایک منظم طریقہ سے کام کو آگے بڑھانا ہے تاکہ کانگریس پارٹی کے نظریات کو عام لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ سبز انقلاب سے لے کر آئی ٹی انقلاب تک کانگریس پارٹی نے ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی لئے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے کانگریس کے کارواں کو مزید مضبوطی دینی ہے۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے بلاک صدور کی میٹنگ میں شامل ہوئے سینئر لیڈران

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ضلع میں 20 بلاک آتے ہیں اور آج کی میٹنگوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ سبھی لوگ اپنے اپنے بلاکوں میں تیزی سے کام کریں گے۔ چونکہ بابر پور ضلع کانگریس پارٹی کا سب سے سرگرم اور مضبوط ضلع ہے اور اس ضلع کو ہم سبھی نے رات دن محنت کر کے مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کانگریس صدر دیوندر یادو کی ایما پر ہر ماہ کی دو تاریخ کو سبھی بلاک صدر اپنے وارڈ میں میٹنگ منعقد کریں گے۔ تاہم سبھی ضلع صدر ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو اپنے ضلع میں میٹنگ کا انعقاد کریں گے جس میں سبھی بلاک صدر اور ضلع کے عہدیداران کا شامل ہونا لازمی ہے۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے بلاک صدور کی میٹنگ میں شامل ہوئے سینئر لیڈران

اس موقع پر ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ جب سے دیوندر یادو نے دہلی کانگریس کی کمان سنبھالی ہے تب سے کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے اور سبھی لیڈران و کارکنان سے مشورے لئے جا رہے ہیں تاکہ زمینی سطح پر بہتر طریقہ سے کام کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔