مہوبہ: میڈیکل کالج کے لئے نوجوانوں نے نیم برہنہ ہوکر کیا احتجاج
اتر پردیش کے ضلع مہوبہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے مطالبے کے لئے چل رہی تحریک میں آج سینکڑوں نوجوانوں نے ٹھنڈ وکہرے کے موسم میں نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا
مہوبہ: اتر پردیش کے ضلع مہوبہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے مطالبے کے لئے چل رہی تحریک میں آج سینکڑوں نوجوانوں نے ٹھنڈ وکہرے کے موسم میں نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔ انہوں نے عوامی بیداری مہم کے تحت شہر کے خاص راستوں سے جلوس نکالا او ر جم کر نعرے بازی کی ۔
نوجوانوں کے ایک تنظیم ’ ستیہ میو جئتے ‘کے ذریعہ مہوبہ میڈیکل کالج کے قیام کے مطالبے کے سلسلے میں ضلع ہیڈکوارٹرکے آلہا چوک پر گذشتہ نو دن وسے لگاتار بھوک ہڑتال کیا جارہا ہے۔ ہڑتال کرر ہے نوجوانوں سے ملنے نہ تو کوئی افسر آیا اور نہ ہی کوئی عوامی نمائندہ۔ اس درمیان کل رات شرپسند عناصر نے تنظیم کے ایک کارکن پر جان لیوا حملہ کر اسے شدید طور سے زخمی کردیا۔
اس سے احتجاجی نوجوان مشتعل ہوگئے اور اس واقعہ کو کچھ لوگوں کےسیاسی دشمنی بتاتے ہوئے سڑکوں پر اتر گئے۔ تنظیم کے صدر وکاس یادو نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے کافی پچھڑے ضلع مہوبہ میں طبی سہولیات کا نظام کافی خراب ہے جس کی وجہ سے یہاں میڈیکل کالج کھولنے جانے کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔
ریاست کی یوگی حکومت نے گذشتہ دنوں ریاست میں 14 میڈیکل کالج کھولے جانے کی تجویز دی تھی اور کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظور ی بھی دی گئی۔ اس فہرست میں ضلع مہوبہ کا نام بھی شامل تھا۔لیکن میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ضروری میعارات کی تکمیل نہ ہونے کا حوالہ دے کر اب مہوبہ سے میڈیدکل کالج کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وکاس یادو نے کہا کہ میڈیکل کالج کے مطالبے کے حوالے سے گذشتہ 9 دنوں سے دسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر ہڑتال جاری ہے لیکن کوئی بھی عوامی نمائندہ اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے۔ عوامی نمائندوں کے اس عمل سے دلبرداشتہ احتجاج کرنے والے افراد نے کل جائے احتجاج پر سیاسی لیڈروں کی ’بدھی شدھی یگیہ‘ کیا تھا۔اس سے کچھ افراد کو اندرونی زک پہنچا اور نتیجے میں احتجاج میں شامل ہمارے ایک کارکن سنتوش ساہو پر جان لیوا حملہ کر کے تحریک کو منشر کرنے کی سازش رچی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔