غداری کا قانون حکومت کا چونکا نے والا قدم: ششی تھرور

غداری کے قانون سے متعلق لاء کمیشن کی تجاویز کو سپریم کورٹ کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے ششی تھرور نے اس قانون پر حکومت کے قدم کو چونکا دینے والا قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس رہنما  ششی تھرور نے غداری کے قانون کے سلسلے میں حکومت کے قدم کو چونکانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی مخالفت کی جانی چاہئے۔ اس قانون کا اکثر غلط استعمال ہوتا رہا ہے۔ اگر اس قانون کو بہتر بنایا جائے تو بغاوت کے قانون کے غلط استعمال کو روکا جا سکتا ہے۔

کانگریس کے لوک سبھا ممبر نے کہا کہ اس قانون کا بار بار غلط استعمال ہوا ہے، اس لیے انہوں نے لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بل لا کر اس قانون میں ترمیم کرنے کی بات کی ہے۔ کانگریس نے 17ویں لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپنے منشور میں بھی اس قانون کو تبدیل کرنے کی بات کی تھی۔


غداری کے قانون سے متعلق لاء کمیشن کی تجاویز کو سپریم کورٹ کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اس قانون پر حکومت کے قدم کو چونکا دینے والا قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس قانون کے حوالے سے حکومت کے اقدام کو چونکانے والا قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ چونکا دینے والا ہے اور اس کی مخالفت کی جانی چاہیے۔ اس قانون کا اکثر غلط استعمال ہوتا رہا ہے۔ اگر اس قانون میں اصلاحات کی جائیں تو بغاوت کے قانون کے غلط استعمال کو روکا جا سکتا ہے۔


ملک کی سپریم کورٹ نے 2022 میں تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے کے تحت بغاوت کے قانون کوٹھنڈے بستے میں رکھنے اور مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ اس قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرنے سے گریز کرنے کے لئے کہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔