سوا لاکھ روپے کا بیگ میٹرو اسٹیشن میں بھولا مسافر، سیکورٹی اہلکار نے کیا واپس

سلیم پور میٹرو اسٹیشن پر ہفتے کی شام قریب سوا پانچ بجے شفٹ انچارج اسسٹنٹ سب اسنپیکٹر نے ایکس رے مشین کے رولر پر ایک لاوارث بیگ پڑا دیکھا، جسے کوئی مسافر بھول کر چلا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی میٹرو کے سلیم پور اسٹیشن پر مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے ایک مسافر کا سوا لاکھ روپے سے بھرا بیگ لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کی۔

سی آئی سی ایف نے اتوار کو بتایا کہ سلیم پور میٹرو اسٹیشن پر ہفتے کی شام قریب سوا پانچ بجے شفٹ انچارج اسسٹنٹ سب اسنپیکٹر رتن سنگھ نے ایکس رے مشین کے رولر پر ایک لواراث بیگ پڑا دیکھا۔ پوچھنے پرپتہ چلا کہ یہ بیگ آس پاس کے کسی مسافر کا نہیں ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر بیگ کی جانچ کرکے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس میں کوئی دھماکہ خیز مواد تو نہیں ہے۔


بیگ کھولے جانے پر پتہ چلا کہ اس میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور کچھ کاغذات رکھے ہیں۔ بیگ اسٹیشن انچارج کے پاس جمع کرا دیا گیا۔ شام قریب چھ بج کر 40 منٹ پر شاہدرا کے مشرقی روہتاش نگر کے رہنے والے 39 سالہ وشنو سلیم پور میٹرو اسٹیشن پر آئے اور بیگ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ انہیں اسٹیشن انچارج کے دفتر میں لایا گیا جہاں پوری تصدیق کے بعد ان کی امانت سمیت انہیں بیگ لوٹا دیا گیا۔

اپنا بیگ واپس حاصل کرنے کے بعد وشنو نے بتایا کہ وہ ایکس رے مشین میں ڈالنے کے بعد بیگ اٹھانا بھول گئے تھے۔ چاندنی چوک تک پہنچنے کے بعد انہیں بیگ کی یاد آئی اور وہ واپس سلیم پور آئے۔ انہوں نے بیگ اور اس میں پڑے پیسے اور کاغذات صحیح سلامت رکھنے اور لوٹنے کے لئے سی آئی ایس ایف کو شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔