ہولی۔ شب برات کی آمد، سیکورٹی کے پختہ انتظامات
ہولی دہن17مارچ،ہولی18و19مارچ اورشب براءت19مارچ کو ہے جس کے پیش نظر سیکورٹی وامن و امان بنائے رکھنے کے لئے انتظامات کئے جانے کا حکم دیا ہے۔
اترپردیش حکومت نے رنگوں کے تیوہار ہولی اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات شب براءت کے پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے چست و درست انتظامات کئے ہیں۔ اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی نے اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے سینئر انتظامی و پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں ہولی اور شب براءت ایک ساتھ 19مارچ کو منائی جائیں گی اس لئے حساسیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہولی کا دہن سمیتی و شانتی کمیٹی کی میٹنگ جلد از جل منعقد کرتے ہوئے موثر کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آگ سے تحفظ کے لئے فائربریگیڈ کو مختلف مقامات پر تعینات رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں ایس ڈی ایم و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مشترکہ ٹیم بناکر شراب کی دوکانوں کی چیکنگ کریں اور ضرورت کے مطابق امتناعی کاروائی وقت کے اندر پوری کی جائے۔ سبھی اضلاع کے لئے پولیس اورپی اے سی ٹیم کا تعین کیا جاچکا ہے۔ایسے میں ان کی تعیناتی سمیت سبھی تیاریاں پوری کرلی جائیں۔
انہوں نے ہولی کے دہن کی مدت کے ساتھ ساتھ حساس مقامات واضلاع میں خصوصی مستعدی کا مظاہرہ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہولی کا دہن(17)مارچ)ہولی(18و19مارچ)،شب براءت(19مارچ) کے پیش نظر سیکورٹی وامن و امان بنائے رکھنے کے لئے وافر انتظامات کئے جانے کا حکم دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔