جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی سخت

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی خطہ کو مرسلہ مشاورت میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری طرح سے چوکس رہنے اور امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی ریاست کی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کے تناظر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے تمام ریاستوں اور مرکزی خطوں میں تمام سیکورٹی اور قوانین نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو زیادہ مستعدی برتنے کے لئے کہا ہے۔

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی خطہ کو مرسلہ مشاورت میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری طرح سے چوکس رہنے اور امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کہا ہے۔ تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولس چیف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقوں پر کڑی نگرانی رکھیں۔


جموں و کشمیر کے عوام اور وہاں سے بھی ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی توجہ دینے کو کہا گیا ہے۔ حکومت نے مختلف ریاستوں سے کہا ہے کہ میڈیا خصوصا ًسوشل میڈیاکے ذریعہ پھیلائی جانے والی افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں کو روک تھام اور امن و یکجہتی کو بگاڑنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والی جیسی حرکتوں پر سخت نظر رکھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔