مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کانگریس کے ملک گیر احتجاج کے پیش نظر نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ
مہنگائی اور بے روزگاری کے کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے جانے والے گیر احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے جنتر منتر کو چھوڑ کر پورے نئی دہلی ضلع میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے
نئی دہلی: مہنگائی اور بے روزگاری کے کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے جانے والے گیر احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے جنتر منتر کو چھوڑ کر پورے نئی دہلی ضلع میں سی آر پی سی (مجموعی ضابطہ فوجداری) کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
پارٹی نے جمعہ کے روز پورے ہندوستان میں احتجاج کرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو کی رہائش گاہوں کے باہر مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم دہلی پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ دہلی پولیس سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پارٹی لیڈروں نے کہا کہ وہ اپنے مجوزہ پروگرام پر ہر حال میں عمل کریں گے۔
اس دوران پارٹی کارکنوں نے دہلی کے 24 اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے بھی سخت چوکسی برتی ہوئی ہے اور پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کانگریس ہیڈکوارٹر کے اندر سینکڑوں کارکنان موجود ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔