بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بکسر میں دفعہ 144 نافذ

ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد کسی شخص کے خلاف کسی بھی طرح کے پوسٹر، فارم، مضمون، تصویر یا توہین آمیز خاکے شائع یا چسپاں نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ای وی ایم کی علامتی تصویر
ای وی ایم کی علامتی تصویر
user

یو این آئی

بکسر: بہار اسمبلی انتخابات کے لیے نافذ مثالی ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے بکسر کی ضلع انتظامیہ سوشل میڈیا سے لے کر سڑکوں تک نظر رکھے ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر امن سمیر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ دفعہ 144 اور تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت امن و قانون کی خلاف ورزی کے کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے کے مقصد سے پانچ یا زیادہ افراد کسی جگہ جمع نہیں ہوں گے۔ کوئی بھی شخص آتشیں اسلحہ یا ہتھیارلے کر نہيں چلے گا۔ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد کسی شخص کے خلاف کسی بھی طرح کے پوسٹر، فارم، مضمون، تصویر یا توہین آمیز خاکے شائع یا چسپاں نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ڈپٹی الیکشن آفیسر آشوتوش کمار رائے نے اس سلسلے میں کہا کہ جلد از جلد شہر سے دیہی علاقوں تک میں موجود سرکاری اسکیموں سے متعلق سیاسی جماعتوں کے اشتہارات اور بینر کو ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو ہرحال میں یقینی بنانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔