کورونا کا قہر جاری، گجرات، مہاراشٹر میں پابندیاں، نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ

مہاراشٹر، گجرات، کیرلہ، پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو ملک کی وہ چھہ ریاستیں ہیں جہاں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

پورے ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ ملک میں وبا کی دوسری لہر شروع ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر، گجرات، کیرلہ، پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو ملک کی وہ چھہ ریاستیں ہیں جہاں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کل اس سال کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور ان کی تعداد ۲۸ ہزار سے زیادہ تھی۔ معاملوں کو بڑھتا دیکھ کئی ریاستی حکومتوں نے اپنے یہاں وبا کی چین کو توڑنے کے لئے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ادھر گجرات کے احمدآباد شہر میں سٹی بس سروس کی خدمات بند کر دی گئی ہیں۔


واضح رہے مہاراشٹر، گجرات، کیرلہ، پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو ملک کی وہ چھہ ریاستیں ہیں جہاں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان چھہ ریاستو ں سے اکیلے 84 فیصد معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ اکیلے مہاراشٹر سے 61.8 فیصد معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کل کیرلہ میں 1,970، پنجاب میں 1,463، کرناٹک میں 1,135، گجرات میں 954اور تمل ناڈو میں 867 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کورونا کے تازہ معاملوں میں 21 فروری کے بعد اضافہ ہو ا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کی تمام ریاستوں کے وزراء اعلی سے ڈجیٹل میٹنگ کی اور سبھی سے کہا کہ وبا کے خلاف لڑائی میں جو اعتماد پیدا ہوا ہے اسے لاپروائی میں نہیں بدلنا چاہئے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔