جموں و کشمیر: ادھم پور میں 8 گھنٹے کے اندر دوسرا دھماکہ، اب تک دو زخمی، کئی گاڑیوں کو نقصان

ادھم پور میں ڈومیل چوک کے نزدیک ایک پٹرول پمپ پر کھڑی بس میں کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے دھماکہ ہوا۔ اسی طرح کا دوسرا دھماکہ آج صبح 6 بجے کے قریب پرانے بس اسٹینڈ کے نزدیک کھڑی بس میں ہوا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ادھم پور: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں 8 گھنٹے کے اندر دو بسوں میں پراسرار دھماکوں سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً ساڑھے دس بجے ادھم پور کے ڈومیل چوک کے نزدیک ایک پٹرول پمپ پر کھڑی بس میں دھماکہ ہوا۔ اسی طرح کا دوسرا دھماکہ آج صبح 6 بجے کے قریب پرانے بس اسٹینڈ کے قریب کھڑی بس میں ہوا۔ جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ادھم پور-ریاسی رینج کے ڈی آئی جی سلیمان چودھری نے بتایا کہ پہلا دھماکہ رات 10:30 بجے کے قریب ہوا۔ شام پانچ بجے سے بس پٹرول پمپ کے پاس کھڑی تھی۔ اس دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح کا دھماکہ بس اسٹینڈ ادھم پور میں ہوا۔ اس دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔


بادی النظر خیال کیا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں میں ملی ٹینٹوں کا ہاتھ ہے۔ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقے کو حصار میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ادھم پور میں پرانی شاہراہ پر واقع ٹی سی پی ڈومیل علاقے کے بیگرہ پٹرول پمپ پر منی بس سمیت 6 بسیں کھڑی تھیں۔ حسب معمول بسنت گڑھ روٹ کی بس شام 6 سے بجے کھڑی ہوئی تھی۔ رات 10.30 بجے اس بس میں زور دار دھماکہ ہوا۔ بس کا ایک حصہ اور قریب ہی کھڑی منی بس بھی تباہ ہو گئی۔

بس کنڈکٹر سنیل سنگھ اور منی بس کنڈکٹر وجے کمار زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کے رہائشی علاقوں میں عمارتوں تک لرزن محسوس کی گئی۔ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے سینئر افسران نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں اور پولیس ملی ٹینٹ حملے کے زاویے کو مسترد نہیں کر رہی ہیں۔ تاہم دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ہہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔