جے ڈی یو، بی جے پی اور لوک جن شکتی پارٹی نے بہار میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا
بہار میں این ڈی اے نے لوک سبھا کے عام انتخابات میں سبھی 40 سیٹوں کے لئے اپنے اتحادی پارٹیوں کے کوٹے کی سیٹوں کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو دونوں میں امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
پٹنہ: بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے لوک سبھا کے عام انتخابات میں سبھی 40 سیٹوں کے لئے آج اپنے اتحادی پارٹیوں کے کوٹے کی سیٹوں کی شناخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دو دونوں میں امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
این ڈی اے کے اتحادی جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو )کے ریاستی صدر وشسٹ نارائن سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر نتیانند اور لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) کے ریاستی صدر پشوپتی کمار پارس نے یہاں مشترکہ طور سے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں اپنے اپنے کوٹے کی سیٹوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو دنوں میں امیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
سنگھ نے کہا کہ ریاست میں این ڈی اے اتحادی پارٹیوں کے درمیان آپسی رضامندی کے بعد بی جے پی۔جے ڈی یو 17۔17 اور ایل جے پی کے لئے چھ سیٹیوں کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ اب کون سی سیٹیں کس کے کھاتے میں گئی ہیں یہ سب سے اہم ہے۔
سنگھ نے بتایا کہ جے ڈی یو والمیکی نگر، سیتا مڑھی، جھنجھار پور، سپول، کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، مدھے پورہ، گوپال گنج (ریزرو)، سیوان، بھاگلپور، بانکا، مونگیر، نالندہ، کاراکٹ، جہان آباد اور گیا (ریزرو) سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی، اسی طرح بی جے پی مغربی چمپارن، مشری چمپارن، شیوہر، مدھوبنی، ارریہ، دربھنگہ، مظفر پور، مہاراج گنج، سارن، اجیارپور، بیگوسرائے، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر، آرہ، بکسر، سہسرام (ریزرو) اور اورنگ آباد سیٹ پر اپنے امیدوار اتارے گی۔
جے ڈی یو صدر نے بتایا کہ ایل جے پی کے کھاتے میں ویشالی، حاجی پور (ریزرو)، سمستی پور (ریزرو)، کھگڑیا، جموئی (ریزرو) اور نوادہ سیٹیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ، جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار اور ایل جےپی کے قومی صدر رام ولاس پاسوان نے بہار کی چالیس سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت بی جے پی کو 17، جے ڈی یو کو 17 اور ایل جے پی کو چھ سیٹیں ملی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔