دہلی میں شدید گرمی اور لو کا ستم، رات کی گرمی نے 6 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

محکمہ موسمیات نے پیر کو دارالحکومت میں چلچلاتی گرمی کے پیش نظر 'ریڈ الرٹ' جاری کیا تھا جو منگل کو بھی جاری رہا، یہ موسم کی گرم ترین رات تھی، جس نے گزشتہ 6 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید گرمی / یو این آئی</p></div>

دہلی میں شدید گرمی / یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کو اس وقت شدید گرمی اور لو سے کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو دارالحکومت میں چلچلاتی گرمی کے پیش نظر 'ریڈ الرٹ' جاری کیا تھا جو منگل کو بھی جاری رہا۔ دارالحکومت اور گرد و نواح میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کی رات اس سیزن کی گرم ترین رات رہی جس نے گزشتہ 6 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دہلی میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 33.8 ڈگری تک پہنچ گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں دن کے وقت گرمی کی لہر سے لوگ پریشان ہیں۔ ایک طرف دارالحکومت کے عوام کو شدید گرمی اور دوسری طرف پانی کی قلت کی وجہ سے دوہری مار جھیلنی پڑ رہی ہے۔

دہلی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 33.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2018 میں یہ 34 ڈگری تک پہنچ گیا تھا ۔


محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے سائنسدان سوما سین رائے نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی لہر جاری ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے رات کے وقت بھی گرمی پڑ رہی ہے اور رات میں بھی دن کے وقت کا موسم محسوس ہو رہا ہے۔ دارالحکومت میں بنیادی طور پر صاف آسمان اور گرمی کی لہر کے حالات ہوں گے اور رات کے وقت گرم ہوائیں دن کے اوقات میں شدید اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ نے دہلی کے لیے ریڈ اور یلو الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔ اس سے قبل اورنج الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ اتر پردیش میں اگلے تین چار دنوں تک ریڈ الرٹ جاری رہے گا۔ بدھ کے بعد ایک نیا مغربی ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان کی طرف بڑھے گا، جس کی وجہ سے قومی راجدھانی کو بھی راحت ملنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔