’جنّت ‘ کے اسکول ننہے منے بچوں سے پھر گلزار

گزشتہ 30 سالوں سے جب سے یہاں ملی ٹینسی کا دور شروع ہوا ہے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے اور اس کی وجہ صرف موسم سرما نہیں نہیں بلکہ نظم و نسق کی خراب صورت حال ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

سرینگر: جنت ارضی کے نام سے مشہور وادی کشمیر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہفتہ (یعنی آج) سے اسکول دوبارہ کھل گئے۔ تاہم جنوبی کشمیر کے اسکول 12 مارچ سے کھولے جائیں گے۔ ننھے منے بچے اپنی وردی میں تیار ہو کر صبح سویرے چہرے پر مسکراہٹ لئے اپنے سرپرستوں کے ساتھ بسوں کے انتظار میں بس اسٹاپوں پر کھڑے نظر آئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق وادی کے کئی مقامات بالخصوص سرینگر میں اسکول بسوں کا رش ہونے کی وجہ سے جام کی صورت حال پیدا ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 سالوں سے جب سے یہاں ملی ٹینسی کا دور شروع ہوا ہے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے اور اس کی وجہ صرف موسم سرما نہیں نہیں بلکہ نظم و نسق کی خراب صورت حال ہے۔

اعلی ثانوی سطحی سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کو 5 مارچ سے دوبارہ کھولا جانا تھا لیکن انتظامیہ نے فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو بند ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

غور طلب ہے کہ شوپیاں کے پہنو علاقہ میں 4 مارچ کو مسلح تصادم کے دوران4 عام شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Mar 2018, 4:07 PM