ممبئی میں زبردست بارش سے اسکول بند، ریلوے ٹریک پر بھرا پانی، کئی ٹرینیں منسوخ

بارش کی وجہ سے مضافاتی لوکل ٹرینوں کی خدمات متاثر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے تمام بی ایم سی، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں پہلے سیشن (ہاف) کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش کی علامتی تصویر/ یو این آئی</p></div>

بارش کی علامتی تصویر/ یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

ممبئی میں آج (جولائی) صبح 1 بجے سے 7 بجے کے درمیان چھ گھنٹوں میں مختلف مقامات پر 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔ اس موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ اس شدید بارش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام پوری طرح درہم برہم ہو گیا ہے اور مضافاتی لوکل ٹرینوں کی خدمات متاثر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے تمام بی ایم سی، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں پہلے سیشن کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے پیشِ نظر حکومت کی جانب سے اسکولوں کے پہلے سیشن کے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسرے سیشن میں اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ بارش کے پیشِ نظر کیا جائےگا۔ اسکولوں کی جانب سے طلبہ کو اسکولوں کے بند ہونے کا پیغام دے دیا گیا ہے۔

ممبئی میں زبردست بارش سے اسکول بند، ریلوے ٹریک پر بھرا پانی، کئی ٹرینیں منسوخ

شدید بارش کی وجہ سے ٹریفک کافی متاثر ہوئی ہے۔ لوگوں کو دشواریوں سے بچانے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ ممبئی ڈویژن کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی طویل مسافتی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ڈی آر ایم ممبئی سی آر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے مضافاتی اور میل ایکسپریس ٹرینوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹرین کی آمدورفت میں تاخیر ہو رہی ہے۔

جن اسٹیشنوں پر پانی بھر  گیا ہے ان میں سی ایس ایم ٹی، سائن، کرلا، وکرولی اور بھانڈوپ اہم ہیں۔ تھانے، ڈومبیولی اور کلیان میں پچھلے آدھے گھنٹے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ودیا وہار ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے ہاربر لائن کے کئی اسٹیشن پر ٹرک پانی میں ڈوب گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرین خدمات کوبند کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔