جموں کے اسکولوں میں سردیوں کی وجہ سے  تعطیلات میں 19 جنوری تک مزید توسیع

جموں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

شمالی ہندوستان میں سردی کا قہر جاری ہے اور بیشتر علاقوں میں سردی اور زبردست کہرے کی وجہ سے زندگی کا نظام درہم برہم  نظر آ رہا ہے۔ جموں وکشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے گرمائی زون کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے سرمائی تعطیلات میں 19 جنوری 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔قبل ازیں سرد یوں کے پیش نظر جموں کے اسکولوں میں تین بار توسیع کی گئی تھی۔


نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث حکام نے پہلے ان تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کی تھی جبکہ سردیوں کے زور کے پیش نظر ان میں مزید اضافہ کرکے ان کو 12 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔بعد ازاں 17جنوری تک سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی ۔قابل ذکر ہے کہ جموں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔